کھیل

آسٹریلیا سے جیت کر آئیں گے، بابر اعظم

لاہور (94 نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سکواڈ میں سینئرز اور جونیئرز کا بہت اچھا کمبینیشن ہے۔ ہم جیتنے کیلئے آسٹریلیا جا رہے ہیں، انڈر 19 کی کپتانی کر چکا ہوں اور قومی ٹیم کی قیادت کیلئے بھی کافی کچھ سیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹی20 کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز پر لگی ہوئی ہے جس میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ اچھے کمبی نیشن کیساتھ کھیلتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کا مقابلہ کریں۔ اور پاکستانیوں کو خوشخبری دیں گے۔ کپتان والی ذمہ داری ہو تو دباﺅ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے لیکن کوشش کروں گا کہ خود پر قابو رکھوں اور بطور بلے باز اور کپتان کارکردگی دکھاﺅں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل میں کارکردگی میں اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھاﺅں اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کپتانی کا کوئی دباﺅ نہیں ہے اور میں جیسا کھیلتا آ رہا ہوں، ویسی ہی آسٹریلیا کیخلاف کھیلوں گا اور اچھی کارکردگی دکھاﺅں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹوں پر باﺅنس ذرا زیادہ ہوتا ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت ہی باﺅلنگ ہے اور کمبی نیشن بھی اچھا ہے، کوئی بھی غیر ملکی دورہ مشکل ہوتا ہے تاہم کوشش کریں گے کہ اس دورے سے کافی کچھ سیکھیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button