بین الاقوامی

امریکی صدرجوبائیڈن کا اشرف غنی سے رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن (94 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا افغان ہم منصب اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ افغانستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر اتفاق کیاگیا ہے کہ طالبان کی حالیہ جارحیت ان کے اس دعوے کے بالکل برعکس ہے کہ وہ لڑائی کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاﺅس کے مطابق جوبائیڈن نے افغان ہم منصب کو بتا یا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کے سیاسی اور پائیدار حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے افغانستان کی صورت حال کے پیش نظر پناہ گزینوں کی غیر متوقع طور پر فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے جمعے کو 10 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button