قومی

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی نے عدالتِ عالیہ سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button