قومی

الیکشن پریس کلب، شاہد علی بھاری اکثریت سے صدر اور عزادار عابدی سیکرٹری منتخب

الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں ہوئے، سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (94 نیوز، میاں ندیم احمد) فیصل آباد پریس کلب کے لئے سال 2022-23 کے لئے شاہد علی صدر اور عزادار عابدی سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022-23 میں شاہد علی بھاری اکثریت سے صدر کی نشست سے جیت گئے۔ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن پریس کلب فیصل آباد میں ہوئے، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

الیکشن کمشن کےغیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشست کے لئے 3 امیدوار مدمقابل تھے جن میں شاہد علی 352 ووٹ لیکر بھاری اکثریت کیساتھ پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل نصیر احمد چیمہ صرف 39 ووٹ اور تنویر احمد صرف اپنا ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

سینئیر نائب صدر کی نشست کے لئے غلام دستگیر بلامقابلہ متنخب ہو چکے تھے۔

نائب صدور کی دو نشستوں کے لئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا، جن میں علی اشفاق ہاشمی 310 ووٹ لیکر پہلے اور انجم ندیم 175 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ شوکت علی تبسم 131 ووٹ لے سکے۔

سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے دو امیدوار مدمقابل تھے جن میں عزادار عابدی 334 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل زرینہ کوثر نے 24 ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لئے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں رانا نعیم نے 216 ووٹ اسی طرح زبیر گھمن بھی 216 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ میاں صغیر سانول نے 210 ووٹ حاصل کئے۔

انفارمیشن سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے دو امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ تھا۔ جن میں سعید سومی 210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل محمد طاہر نے 185 ووٹ حاصل کئے۔

فنانس سیکرٹری کے لئے بھی نعیم شاکر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔

ایگزیکٹو ممبران کی 15 نشستوں کے لئے 28 امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ جن میں میاں کاشف فرید نے سب سے زیادہ ووٹ 310 حاصل کئے اسی طرح افشاں بتول 283، ملک معراج خالد 282، رانا توصیف یوسف 262، ندیم عاشق چوہدری 239، رانا محسن فاروق 227، شاہد محمود218، حافظ محمد علی عابد 214، رباب چیمہ 211، ندیم جاودانی 209، رانا زاہد نذیر 208، امین چوہدری 206، عابد شاہ 204، علی ملک 199 اور ڈاکٹر جمیل ملک 197 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،

دو اضافی ایگزیکٹو ممبران میں سے قاسم صدیقی جنہوں نے 196 ووٹ حاصل کئے انکو بھی بطور ایگزیکٹو ممبر نامزد کرلیا گیا، دوسرے ممبر کا فیصلہ ابھی زیر التوا ہے۔

باقی ایگزیکٹو ممبران میں سے محمد عاطف سنگھا 177، عبدالصبور 175، ظفراللہ 165، محمد عزیز بٹ 163، محمد عرفان 151، اعظم نیازی125، شوکت سلطان بٹ 118، ملک شوکت 109، رانا انوار حسن94، ابرار ہاشمی65، عرفان جہانگیر57 اور فیاض علی نے 12 ووٹ حاصل کئے۔

دوران الیکشن فیصل آباد کی معروف سیاسی، سماجی اور انتظامیہ کی شخصیات نے الیکشن کے پراسیس کو دیکھا اور پرامن انتخابات پر پریس کلب انتظامیہ، الیکشن کمشن اور تمام امیدواروں کو کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی جمہوریت ہے، کہ الیکشن کے روز بھی پیار اور محبت کے ساتھ رہا جائے اور بعد میں بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے جائیں۔

پی ایف یو جے پروفیشنلز کے مرکزی صدر مظہر اقبال نے کامیاب ہونے والے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب اراکین صحافیوں کے لئے کاوشیں جاری رکھیں۔

مرکزی جائنٹ سیکرٹری رانا ندیم اختر، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس پروفیشنلز میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری ندیم شاہد، چئیرمین رانا محمد شفیق، نائب صدر سمیر اجمل، سیکرٹری انفارمیشن وسیم عباس و دیگر نے بھی سارا دن شاہد علی گروپ کے لئے کمپین جاری رکھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button