قومی

میٹرک کےامتحانی نتائج کا اعلان آج شام 5 بجے ہوگا

لاہور (94 نیوز) پنجاب کے تمام میٹرک بورڈز نے میٹرک کےامتحانی نتائج آج شام 5 بجے جاری کرنے کا اعلان کر دیا،

پنجاب کےصوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں، امتحانات کے نتائج آج بروز ہفتہ شام 5 بجے جاری کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ یاسر ہمایوں نے اعلان کیا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان آج بروز ہفتہ شام پانچ بجے کر دیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد آج بروز ہفتہ کو ہی میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل اس سے قبل مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت میٹرک کا رزلٹ دینے میں ناکام رہی تھی۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نتائج جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ نتائج ایک ہفتہ قبل ہی تیار کیے جا چکے، تاہم کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے 18 ستمبر کو نتائج جاری نہ کیے جا سکے۔ تاہم اب رات گئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن نے 19 ستمبر کو میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کوئی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑھ ﮐﺮدرج ذیل ”ﺑﻮﺭﮈز ﮐﻮﮈ” ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ۔
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button