بین الاقوامی

افغانستان میں ایک تقریب کے دوران دھماکہ اور بمباری، گورنر شدید زخمی

کابل(94نیوز) افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری میں دو خاندان کے 13 افراد اور ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قندوز کے علاقے میں افغان ایئر فورس اور اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گورنر ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تاہم میتیوں کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز فضائی حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے اپنے دعوے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب صوبے ہلمند کے مقامی اسٹیڈیم میں ’یوم کسان‘ کی مناسبت سے منعقدہ سرکاری تقریب میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، تقریب کے مہمان خصوصی ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم اسٹیڈیم کے احاطے میں نصب کیے گئے تھے جو یکے بعد دیگرے زوردار دھماکے سے پھٹ گئے فی الحال کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button