بین الاقوامی

اسرائیل کا وادی اردن میں زیتون کا فارم مسمار کرنے کاحکم

نابلس ۔ غاصب اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک فارم کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کا کہنا ہے کہ زیتون کا باغ ایک تاریخی اور ثقافتی علاقے میں ہے۔مقامی سماجی کارکن معتز بشارات نے کہا کہ اسرائیلی سول انتظامیہ کے حکام نے ایک مقامی فلسطینی شہری نجیب ترکی فقہا کے زیتون کے باغ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ باغ میں زیتون کے کم سے کم 70 پھل دار پودے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر پھل دار پودے بھی باغ میں موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button