شوبز

اداکار عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی

کراچی (94 نیوز)نامور پاکستانی اداکار عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارعمران عباس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ‘میں کافی عرصے سے یہ خبریں سن رہا ہوں کہ میں جلد ہی اداکاری چھوڑ رہا ہوں، گزارش ہے کہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بہت جلد شادی کرنے کی نوید بھی سنائی تھی۔ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کرتے ہی صارفین کی جانب سے ملا جلا تاثر دیا گیا۔

ایک صارف مزمل مغل نے نجی اخبار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” اس اخبار نے یہ خبر لگائی تھی کہ آپ اداکاری چھوڑ رہے ہیں”۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close