کھیل

آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں گرانے والے بلال آصف نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (94 نیوز )پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے پر خچے اڑا کر رکھ دیئے ہیں ، پہلے بلے بازوں نے اور اب گیند بازوں نے مخالف ٹیم کو ریت کی دیوار ثابت کر دیاہے تاہم ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے بلال آصف نے انتہائی شاندار کارنامہ انجام دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 195 رنز پر آسٹریلیا کی آٹھ وکٹیں گراد ی ہیں جن میں سے ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے بلال آصف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ نجی ٹی وی کے سپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی کا کہناہے کہ بلال آصف کی عمر 33 سال اور 13 دن ہے او ر انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں اس لیے وہ 33 سال کی عمر میں ڈیبیو میچ کے دوران پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد زائد عمر پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ ڈیبو میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر گیارویں کھلاڑی ہیں ۔فیضان لاکھانی کا کہناتھا کہ انہوں نے تقریبا پانچ سے چھ سال قبل پہلے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی تھی لیکن ان کے استاد شعیب ملک نے انہیں محنت کرنے اور کوشش کرنے کا مشورہ دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button