قومی

الیکشن کمیشن نے امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

لاہور(94 نیوز) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا اورسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 2روزمیں جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امجد سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی ضابطہ اخلاق کےخلاف ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب محمد طاہرکے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کی تھی،الیکشن کمیشن کا کہناتھاکہ14 اکتوبر کو ملک میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں،ضمنی انتخابات سے متعلق واضح ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے تقرروتبادلے اور ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button