قومی

ایف بی آر کے اپنے 380 افسران نان فائلر نکلے

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستانی شہریوں کو بار بار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا ڈھنڈورا پیٹنے والے فیڈرل بورڑ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اپنے 380 افسران نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں جمع کرادی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ہیں جبکہ مجموعی طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ملازمین کی تعداد 9 ہزار 49 جبکہ 10 ہزار 102 ملازمین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادئیے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار 503 ملازمین کی تنخواہ 50 ہزار سے کم ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا نہیں بنتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button