National

Commissioner Salut Saeed's detailed visit to Chiniot, Deputy Commissioner's briefing on various projects, Commissioner's instructions to complete the projects at a fast pace.

Faisalabad(94 News District Reporter) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے حکومتی اقدامات اور عوامی بہبود پر عملدرآمد کا جائزہ لینےکے لئے ضلع چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اورعوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد پر مفصل بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ریونیو،تعلیم، صحت،زراعت اور کھیلوں کی سرگرمیوں پربریفنگ دی۔انہوں نے ستھراپنجاب پروگرام،ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن،میرج ایکٹ، شہری خوبصورتی کے اقدامات،انسداد تجاوزات اپریشن، انسداد ڈینگی وپولیو مہم کے اہداف سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں دیہی مراکز مال کی کارکردگی،روزنامچوں، گرداوری، مینوئل موضعات جات کی ڈیجیٹلا ئزیشن،ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی، میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل بارے آگاہی دی گئی۔کمشنر فیصل آباد نےہدایت کی کہ میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل جلد حل کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں آبیانہ،میوٹیشن فیس،ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس،انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کو پوراکیاجائے۔کمشنر نےکہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم،ستھرا پنجاب، نکاسی آب مسائل،تجاوزات کیخلاف مہم کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی آئی(KPIs)کے ٹارگٹس کے لئے کمربستہ رہیں جبکہ عوامی بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ہیلتھ مراکز کی مسلسل انسپکشن کاشیڈول ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح ہدایت کی کہ روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت پر زیروٹالرنس ہے۔عوامی مسائل کا حل ترجیح بنائیں اور اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔کمشنر فیصل آبادنے ڈی سی آفس چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سرکاری اراضی اور زرعی اراضی پر عارضی کاشت پر تفصیلات لیں۔انہوں نےورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی اورسرکاری واجبات کی وصولی، انتقالات فیس،تاوان،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس، سٹمپ ڈیوٹی،زیر التوا انتقالات،ای رجسٹریشن،وارثتی انتقالات، تقسیم جائیداد کے کیسز،کھیوٹ ایشوز،پلس پراجیکٹ، سکنی موضع جات، جمعبندیوں کی سکینگ اورریونیو عدالتی کیسز پر بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔دفاتر کی تسلسل سے انسپکشنز کے ساتھ عدالتی کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کو تفویض کردہ اہداف کا ہر ہفتے جائزہ اور انہیں ٹارگٹس کی تکمیل کے لئے مزید متحرک کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ باقی ماندہ لاٹس کی نیلامیوں کا عمل نمٹایاجائے۔سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور سرکاری اراضی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی پر عارضی کاشت کےہدف کی تکمیل بھی یقینی بنائیں۔کمشنرنے 125 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کی زیر تعمیرنئی عمارت کا دورہ کرکے اب تک کی تعمیراتی پیشرفت کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی کوالٹی بھی چیک کی اور کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا زیر تعمیر منصوبہ تیزی سے مکمل کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سےمریضوں کو علاج معالجہ میں بڑی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو میگا پراجیکٹ شفافیت سے مکمل کرانے کا ٹاسک تفویض کیا۔انہوں نے دورہ چنیوٹ پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا معائنہ کیااورپراجیکٹ کی تعمیراتی پیشرفت پر بریفنگ لی۔انہوں نے منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے اور دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کارلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر سلوت سعید نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا دورہ اورہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نےمختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت کیااورموقع پر مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات ملنے کے بارے میں استفسارکرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بزرگ اور مریض بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی تیز رفتار طبی سروسز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے طبی مشینری کو ہمہ وقت فعال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں اورہسپتال میں صفائی کا معیار بھی چیک کرتے ہوئے کہا کہ واش رومزہمہ وقت صاف ستھرے ہونے چاہیں۔کمشنر نے موقع پر ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس سٹاف کی موجودگی بھی چیک کی اور ادویات کے سٹور بھی گئیں اورریکارڈ دیکھا،کسی مریض کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button