پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمدصادق نے کی۔ ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک تک گئی۔ صدرمحمد صادق اور جنرل سیکرٹری سعیدسومی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آزادی صحافت کی اہمیت اور افادیت بارے روشنی ڈالی اورکہا آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، صحافیوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف رپورٹنگ و فوٹوگرافی کرسکیں انھوں نے مزیدکہا کہ میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی ہمارے ہیرو ہیں، جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے ، صحافی ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنے معاشرے اور وقت کے حالات وواقعات اور ان کی سمت ورفتار سے باخبر رکھنے انھوں نے فوٹو جر نلسٹس،صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ریلی میں آصف غوری، شوکت سلطان بٹ، اکرم وکی،شہزادانصاری ، محمدراشد، اقبال کریمی،محمدبلال ، غلام محمد،جاوید رشید ،ندیم عالم،عبدالحق، نعمان اختر،محمدآصف صادق، خادم حسین ودیگرنے شرکت کی سینئر نائب صدر چوہدری امین نے ریلی میں آ نے والے معززممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیاریلی کے آ خر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



