Events / Seminars

Pakistanis and Kashmiris have an eternal bond that will last forever, Commissioner

Faisalabad(94 News City Reporter) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا رشتہ ازل سے ہے جو ابد تک رہے گا، یہ خون،محبت،احترم اور امن کا رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی،آج یوم سیاہ پر ہمارا ایک ہی نعرہ جو پوری دنیا میں گونج رہا”Kashmir will become Pakistan”۔یوم سیاہ کشمیر پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کے زیراہتمام نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں پرہجوم طالب علموں،افسران،اساتذہ اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہونگے اور بھارتی ظلم وستم کی 80 سالہ داستان ختم ہوجائے گی۔کمشنر نے کہا کہ 27۔اکتوبر دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ اہلیان پاکستان اہلیان کشمیر کے ساتھ تھے ہیں اور خون کے آخری قطرہ تک ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر طالب علموں نے ٹیبلوز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد کی عکاسی کی جبکہ تقاریر کے ذریعے کشمیریوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں آرٹ گیلری میں تصاویر نمائش کے ذریعے آزادی کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد،ڈائریکٹر آرٹس کونسل عمران رضا، سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزآرٹس کونسل زہرہ بتول،اسد حیات،اساتذہ اور طالب علم شریک تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button