National

Metric (First) Annual practical examinations, candidates must bring the original roll number slip along with the identity card or B-form to the examination center

Faisalabad (94 News City Reporter) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی کی طرف سے تمام (طلباء طالبات، والدین، اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں کے متعلقین) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ امتحان میٹرک (First) سالانہ 2026ء کے پریکٹیکل امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب اور PBCC کی ہدایات کی روشنی میں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے دوران نقل کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ، تعلیمی بورڈ اور دیگر اداروں کے مابین مربوط رابطہ رکھا جائے گا اور طے شدہ Rubrics کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلے کیلئے اصل رول نمبر سلپ کے ساتھ شناختی کارڈ یا ب فارم همراه رکھنا ہو گا کیونکہ بغیر شناختی دستاویز کے امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی امیدواروں کے لئے مختصر زبانی سوالات (Viva Voce) بھی کئے جا سکتے ہیں تا کہ امیدوار کی شناخت اور تیاری کی جانچ کی جا سکے۔ اگر کسی امیدوار کے جوابات مشکوک پائے گئے تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے تمام امیدواران کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات کیلئے مکمل تیاری کے ساتھ حاضر ہوں اور نقل جیسے غیرقانونی ذرائع سے مکمل اجتناب کریں۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق امتحانات کے انعقاد میں ہرممکن شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے اساتذہ کرام کو بھی ہدایت کی کہ وہ طلباء و طالبات کو میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں Rubrics-based assessment کے تحت عملی امتحانات سے متعلق مکمل رہنمائی اور امتحانی نظام سے آگاہ کریں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص (خصوصاامتحانی عملہ یا نگران) کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا تمام متعلقہ افسران اور عملہ اس ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فرد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button