The last post of the deceased Tuck Takar Sana Yusuf was viral on social media, killer arrested from Faisalabad


Islam Abad (94 news) Belonging to Chitral 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ بھی وائرل ہوگئی۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب ایک نوجوان لڑکا اسلام آباد ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اُٹھایا۔ ثنا یوسف نے آخری مرتبہ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثنا یوسف کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین اور ثنا یوسف کے مداحوں کا مطالبہ ہے کہ مجرم کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف دلوایا جائے۔



