فیصل آباد: ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی کا اجلاس، صدارت کمشنر نے کی


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹرعمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثمان اظہر،ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر رائے یاسین،اسسٹنٹ کمشنر جنرل عطیہ عنایت اور ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان موجود تھے۔کمشنر نے انڈسٹری ری لوکیشن کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ لی اورشہری علاقوں میں فضائی آلودگی اور کیمیکل زدہ ویسٹ واٹر خارج کرنے والی صنعتوں کی ازسرنو جانچ کا فیصلہ کرتے ہوئے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی،لیبر اور انڈسٹریز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے لئے خطرناک قرار دی جانے والی صنعتوں کی مرحلہ وار ری لوکیشن کے لئے پراپر میپنگ کی جائے اس ضمن میں متعلقہ محکمے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کا مکمل ڈیٹا اور نقشہ تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت اور ماحول کا تحفظ اولین ترجیح ہے، خطرناک قرار دی جانے والی صنعتوں کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے انڈسٹری ری لوکیشن پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے15 روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔دریں اثناء کمشنر فیصل آباد کی زیرصدارت مثالی گاؤں منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں 35 مثالی گاؤں پراجیکٹس پر عملدرآمد میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اورشفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر نے ایم اوز آئی اینڈ ایس کو مثالی گاؤں کے وزٹس کا ٹاسک تفویض کیا اور تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں گاؤں کے دورے کرکے جاری اقدامات کو چیک اور تفصیل پیش کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع فیصل آباد میں 23 مثالی گاؤں،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، جھنگ میں 2 اور ضلع چنیوٹ میں 6گاؤں کو مثالی بنایا جارہا ہے۔
۔۔۔///۔۔۔



