National

Faisalabad: RPO's decision to crack down on kite flying

Faisalabad (94 News City Reporter) آر پی اوفیصل آباد انعام الرحمن ملک کی طرف سے پتنگ بازی کی روک تھام اور کائیٹ فلائنگ آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی او ز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کوخصو صی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ آر پی او فیصل آبادانعام الرحمن ملک نے پتنگ بازی پرعائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے چاروں اضلاع کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔لہذا تمام ضلعی سربراہان اپنے اپنے متعلقہ ضلع میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں اور سپیشل برانچ کی معاونت سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہو،ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیے جائیں تاکہ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔پتنگ بازوں،پتنگ فروشوں اور اس کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ضلعی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ہر سطح پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ضلعی سربراہان ا پنے اپنے ضلع میں پتنگ بازی کے نقصانات بارے پرنٹ /الیکٹرانک میڈیا پر آگاہی مہم بھی شروع کریں۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
مزیدآر پی او انعام الرحمن ملک نے سی پی اوٖفیصل آباد ڈی پی اوزجھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں پتنگ بازی سے کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او/ایس ڈی پی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر
Faisalabad

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button