Sheikh mandate of a man stealing, Rana Sanaullah


Lahore(94 news) PML-N leader Rana Sanaullah has said that Sheikh Rasheed is mean-spirited and a person who steals public mandate, such a person cannot speak in the interest of the country.
مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کے نام پرووٹ لے کر آمریت کی گود میں جابیٹھاتھا اورعمران کوٹانگہ پارٹی کہنے والاپھر اسی ٹانگے کے پائیدان سے لٹک گیا،مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھا کہ شیخ رشید ایک بارپھر جمہوریت پہ ڈاکہ ڈالنے کی سازش میں شامل ہے،جمہوریت کے ایسے کفن چورملک دشمن اورعوام کے غدارہیں،انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مطلب پرست اورعوامی مینڈیٹ چوری کرنے والا شخص ہے،ایساچورکبھی بھی ملک کے مفاد میں بات نہیں کرسکتا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام نے شیخ رشید کی سیاست کا تابوت بناناشروع کردیاہے۔



