بچوں میں مرگی کا علاج کیسے ممکن؟ ڈاکٹر ارم جاوید نیورولوجسٹ چلڈرن ہسپتال کا انٹرویو دیکھئیے


فیصل آباد (94 نیوز) مرگی کے عالمی دن کے موقع پر چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر عبدالرزاق مغل (ڈین)، ڈاکٹر ارم جاوید معروف نیورولوجسٹ نے کی۔
واک میں دیگر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شفایاب ونے والے مریضوں نے بھی کی۔ ڈاکٹر عبدالرزاق مغل نے بتایا کہ واک کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ مرگی ایک قابل علاج مرض ہے، اس کو دم وغیرہ یا گھریلو ٹوٹکوں سے بگاڑا نہ جائے بروقت تشخیص اور علاج سے ہی مریض صحت یاب ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر ارم جاوید نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں مرگی کے بچوں کا فری علاج کیا جاتا ہے اور سینکڑوں مریض شفا یاب ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کا علاج تسلسل سے کیا جانا چاہئیے اور مریض کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے یہ لا علاج مرض نہیں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اکثر لوگ پیروں فقیروں کے پاس چلے جاتے اور وقت ضائع کرتے جس سے بیماری بگڑ سکتی ہے بروقت مریض کو چاہئیے وہ کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ تاکہ اس کا علاج ممکن ہوسکے۔




