قومی

ستھرا پنجاب مہم کے کیلئے عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود ہے، سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی

فیصل آباد (94 نیوز) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد نے ستھرا پنجاب صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے سمندری روڈ کا دورہ کیا۔ جی ایم آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ اور ڈپٹی منیجر آپریشنز عمران فقیر بھی انکے ہمراہ تھے۔

سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی نے سمندری روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر مشینری کے کاموں کی از خود نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام تر عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ فیصل آباد شہر کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پسماندہ یونین کونسلوں میں زیرو ویسٹ آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں جہاں کوڑا کرکٹ سے بھرے پلاٹوں کی صفائی، نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور ملبے کے ڈھیر اٹھانے کے کام جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گلیوں بازاروں اور عوامی مقامات پر شہریوں کو صفائی ستھرائی پر مبنی معلوماتی پمفلٹس کی تقسیم پر مامور ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button