قطرکی ایئرایمبولنس نوازشریف کو لے جانےکیلئے تیارکھڑی ہے، شیخ رشید
ایک سال سے کہہ رہا ہوں نوازشریف سے کوئی پیسہ نہیں نکلے گا، نوازشریف مریم نواز کیوجہ سے سیاسی بحران کا شکار ہوئے


اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے قطر کی ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے ، میں کب سے کہہ رہاہون کہ نوازشریف نے چلے جاناہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ منگل سے قطر کی ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے،میں نے اس وقت بھی کہہ دیا تھا اور آج بھی کہہ رہاں ہو، اس منگل سے پچھلی منگل کو ایوی ایشن سے اجازت مانگی گئی کہ ہم آجائیں ، ہم نے نوازشریف کو لے کرلندن جانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اورڈاکٹروں کا کردار ہے،حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،حکومت بس دیکھ رہی ہے، عدالت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتاہے،بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ باہر چلیں جائیں گے ، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایک سال سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف سے کوئی پیسہ نہیں نکلے گا ، نوازشریف مریم نوازکی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا،اللہ نوازشریف اورآصف زرداری کوصحت دے۔
حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر خارج کر دیا جائے گا اور نوازشریف 16 نومبر کو بیرون ملک کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ شہبازشریف بھی اس موقع پر اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے ۔
شہبازشریف نے بیرون ملک ڈاکٹروں سے 18 نومبر کا وقت لینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ نوازشریف کو 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا جہاں سے وہ گھر منتقل ہوئے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گیا تھا ۔نوازشریف کے ساتھ مریم نواز بھی جاتی امراءمنتقل ہو گئیں تھیں ۔



