قومی

نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ۔ مریم نواز بھی ساتھ ؟

لاہور (94 نیوز) نواز شریف علاج کے لیے باہر جانے پر رضامند ہوگئے لیکن مریم نواز کو بھی ساتھ لیجانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ نواز شریف اور اہلخانہ کی میٹنگ میں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو علاج کے لیے باہر منتقل ہونے کا اصرار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جاتی امرا میں شریف فیملی کی میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں نواز شریف،شہباز شریف،والدہ شمیم اختر،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر شریک تھے۔ اس دوران شہباز شریف  نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے رضا مند کرتے رہے،نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے تو رضامند ہوگئے لیکن وہ  مریم نواز کو بھی ساتھ لیجانا چاہتے تھے،جبکہ قانونی مسائل کی وجہ سے شہباز شریف ، نواز شریف کو اکیلے اپنے ساتھ لیجانے کے لیے رضامند کرتے رہے،والدہ شمیم اختر کے کہنے پر نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے رضامند ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  شریف خاندان نے وفاقی حکومت کو پہلے ہی نواز شریف کے علاج سے متعلق آگاہ کر دیا تھا، جس وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے 24 سے 48 گھنٹوں میں نکالے جانے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے رضامند ہونے پر لندن میں مقیم اسحاق ڈار اور حسین نواز نے تمام انتظامات مکمل کر لیے اور نواز شریف کا 16 نومبر کو بیرون ملک جانے کا امکان ہے،جبکہ شہباز شریف کا بیرون ملک قیام دو ہفتے طویل ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ادھر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹوانے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی ہے،درخواست نواز شریف کی مریم نواز کو ساتھ لیجانے کی خواہش کے بعد قانونی ماہرین نے تیار کی  ہے،یاد رہے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button