قومی
گاڑیوں کے پرکشش رجسٹریشن نمبرز کی آن لائن نیلامی کے لیے رجسٹریشن شروع، شہری 30 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے


لاہور(94 نیوز) گاڑیوں کے پرکشش اور خصوصی رجسٹریشن نمبرز کی آن لائن نیلامی کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ای آکشن میں حصہ لینے کے لیے 30 نومبر آخری تاریخ مقرر کر دی گئی۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے مطابق شہری گھر بیٹھے آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں، موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے، شہریوں کو نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ایکسائز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دستیاب ہوں گی، ای آکشن پلیٹ فارم نیلامی کے عمل کو آسان اور شفاف بنا رہا ہے۔



