قومی

فیصل آباد پریس کلب میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی اور فری سکریننگ کیمپ کا انعقاد، شاہد علی گروپ کا بڑا کارنامہ ہے، بلال ڈوگر صدر پریس کلب

شاہد علی گروپ کا کلب ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے میڈیکل کیمپس اور مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، شوکت علی وٹو

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) رحمانی ڈائگناسٹک سنٹر کے تعاون سے فیصل آباد پریس کلب میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی اور فری سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح صدر سردار محمد بلال ڈوگر، سیکرٹری شوکت علی وٹو،فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق سابق سیکرٹری سید عزادار حسین عابدی انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ کیمپ میں 150 سے زائد ممبران کی ہیپاٹائٹس سکریننگ کی گئی۔ اس موقع پر بانی رحمانی ڈائگناسٹک سنٹر طارق محمود رحمانی، پروگرام ڈائریکٹر نرسنگ پنجاب حاجی محمد اشفاق، ڈاکٹر آصف شہزاد (ایم ایس فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال)، ڈاکٹر افضل علوی (پیتھالوجسٹ)، ڈاکٹر صفدر (آئی سرجن)، مشتاق احمد رحمانی اور محمد شہباز رحمانی (منیجر آر ڈی سی) نے کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ آر ڈی سی کے سٹاف ممبران عبدالسلام سلامت (سپر وائزر)، محمد اسامہ (لیب ٹیکنیشن) اور مہک قیصر (لیب ٹیکنیشن) نے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔ صدر سردار محمد بلال ڈوگر نے کہا کہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے باعث اکثر اپنی صحت پر بھرپور توجہ نہیں دے پاتے، اسی لیے اس فری سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کے ممبران کے لیے مستقبل میں بھی مختلف طبی کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ سیکرٹری شوکت علی وٹو نے کہا کہ شاہد علی گروپ کی جانب سے ماضی میں بھی ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے میڈیکل کیمپس اور مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور یہ کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے نہ صرف ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کی گئی بلکہ اگر کسی ممبر میں اس مرض کی علامات یا خدشات سامنے آئے تو اسے مفت پی سی آر ٹیسٹ اور مکمل علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ کیمپ سے مستفید ہونے والے ممبران نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر سردار محمد بلال ڈوگر، شوکت علی وٹو، فنانس سیکرٹری رانا محسن فارق سابق سیکرٹری عزادار حسین عابدی، کابینہ کے دیگر عہدیداران اور رحمانی ڈائگناسٹک سنٹر کی انتظامیہ و عملے کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button