پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بچوں کی بیماریوں بارے تربیتی سیشن کا انعقاد


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بچوں کی بیماریوں کے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بیماریوں اور ان کے تدارک کے لیے آگاہی دی گئی ۔تربیتی پروگرام میں طبی ماہرین نے شرکت کی۔ آگاہی پروگرام میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کی صدر پروفیسر ڈاکٹر حنا عائشہ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، ڈاکٹر کلیم اختر ملہی ، پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مقبول ، ڈاکٹر محمد ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق ، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان ، ڈاکٹر نگینہ شہزادی گولڈ میڈلسٹ ، پروفیسر ڈاکٹر یعقوب قازی ، پروفیسر ڈاکٹر موادت حسین رانا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں مختلف بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے متعلق آگاہی اور تحقیق انتہائی ضروری ہے۔ اس پروگرام کو منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں میں بیماریوں کی بڑھتی شرح کو کم کیسے کیا جائے اور والدین کو آگاہی دی جائے۔



