تقریبات/سیمینارز

پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس، صدر پریس کلب شاہد علی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلا س صدر محمد صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی میاں محمد اصغر سینیئر جرنلسٹ تھے جنرل سیکرٹری سعید سومی، سینئر نائب صدر چوہدری محمد امین، نائب صدور ندیم شاہ، سیکرٹری فنانس شوکت سلطان بٹ، سیکرٹری اطلاعات شہزاد انصاری، سیکرٹری سوشل میڈیا ندیم عالم محمد اقبال کریمی،چوہدری محمد اشرف۔ محمد آصف۔ آصف غوری، بلال مصطفٰی، خادم حسین اور دیگر موجودتھے۔جنرل سیکرٹری سعید سومی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں صدر پریس کلب و سینئر صحافی شاہد علی پر نامعلوم افراد کی طرف سے قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ضلعی انتظامیہ سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد صادق نے کہا کہ تمام ممبران کے علاج معالجہ کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ایک پرائیویٹ لیبارٹری سے ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے۔ پروفیشنل فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ممبران کے تمام میڈیکل ٹیسٹ فری کئے جائیں گے۔ فوٹو گرافرز کے بچوں کی فری تعلیم کے حوالہ سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں انشا ء اللہ تعالیٰ اس میں بھی جلد خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافر صحافت کا اہم ترین حصہ ہیں،ان کی بنائی ہوئی ایک تصویر بعض اوقات ہزاروں الفاظ پر بھاری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافر کے مسائل حل کرنے کے لئے جلد اقدامات کریں گے۔ اس ضمن میں ہاؤسنگ اسکیموں میں فوٹو گرافرز کے لئے کوٹہ مختص کروایا جائے گاساتھ ساتھ فوٹو گرافرز کی مالی مشکلات حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔اجلا س کے اختتام پر تمام ممبران کو خصوصی گفٹ بھی پیش کئے گئے ۔جس پر ممبران نے صدر محمد صادق،سینئر نائب صدر محمد امین چوہدری اور جنر ل سیکر ٹری سعید سومی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button