قومی

ڈاکٹر سید ندیم بدر کا لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری) کے سلسلے میں جھنگ کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپوٹر )سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ روز لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری)اور منہ کھر بیماری سروے کے سلسلے میں ضلع جھنگ کی مویشی منڈی اور گردونواح کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔ ان اداروں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع جھنگ دفتر، سول ویٹرنری ڈسپنسری ماجھی سلطان اور سول ویٹرنری ڈسپنسری مدوکی اور مویشی منڈی ضلع جھنگ شامل ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے حاضری، آؤٹ ڈور ریکارڈ، صفائی ستھرائی، کسان لائیو سٹاک بیٹھک اور ہائی سکول فوکس پروگرام، سپلائی چین، ادویات کا سٹاک ریکارڈ، سیرم اور ویکسینیشن ریکارڈ، دورے کے مجوزہ شیڈول، یومیہ ڈائری اور پرچی فیس رجسٹر، شجرکاری ریکارڈ، اے آئی ریکارڈ، اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ اقدام کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دیں، جاری ویکسینیشن کو بروقت مکمل کریں، کولڈ چین کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، منہ کھر اور لمپی سکن ڈیزیز بارے مویشی پال حضرات میں آگاہی مہم جاری رکھیں۔ اے ڈی آر ایس فارمر ایپ کے استعمال، کولڈ چین کے تحفظ اور ایس پی ایم ایس9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپلوڈنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سول ویٹرنری ڈسپنسری ماجھی سلطان ضلع جھنگ میں منعقدہ کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام میں بھی شرکت کی اور کسانوں کو اے ڈی آر ایس فارمر ایپ انسٹالیشن کے ذریعے بیماریوں کی فوری اطلاع دینے کے طریقے سے آگاہ کیا۔انہوں نے مویشی منڈی ضلع جھنگ اور اسکے گرد و نواح کا لمپی سکن ڈیزیز اور منہ کھر بیماری سروے کے سلسلے میں دورہ بھی کیا۔اس منڈی میں پنجاب بھر سے مویشی آتے ہیں۔ تفصیلی معائنہ کے بعد کوئی بھی جانور مزکورہ بالا بیماریوں سے متاثرہ نہیں پایا گیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں پر اینٹی ٹک سپرے کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کی اور موقع پر تعینات ویٹرنری عملے کو ہدایات جاری کیں کہ یہ سپرے سرگرمیاں جاری رکھی جائیں تاکہ متعدی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button