قومی

پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا مزید کچھ نہیں چاہیے، مونس الٰہی

اسلام آباد (94 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ق لیگ کے رہنمامونس الہیٰ کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی جس میں  پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مونس الہیٰ نے ملاقات میں عمران خان سے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا چکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔ عمران خان نے پنجاب کابینہ میں ق لیگ کو دوسرے مرحلے میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button