سائنس و ٹیکنالوجیقومی

کپاس پتہ مروڑ وائرس سے تحفظ کیلئے کسان سفارشات پر ذمہ داری سے عمل کریں، چوہدری عبدالحمید

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ کپاس پتہ مروڑ وائرس سے تحفظ کے لئے کسان سفارشات پر ذمہ داری سے عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں پتہ مروڑ وائرس کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے لہذا کپاس کے کھیتوں میں وٹوں اور اردگرد کھالوں پر پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کک سفید مکھی پتہ مروڑوائرس پھیلانے کا باعث بنتی ہے اس لئے کپاس کی فصل کے دیگر میزبان پودوں پر سفید مکھی کا کنٹرول یقینی بنائیں۔پتہ مروڑ وائرس کے اثرات کم کرنے کے لئے آدھی بوری سلفیٹ آف پوٹاش اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ 15 دن کے وقفہ سے استعمال کریں اس کے بعد ہر15دن کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ یورک ایسڈ17 فیصد300 گرام،زنک سلفیٹ33 فیصد250 گرام،میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام اور امائینوایسڈ 400 ملی لیٹر کو100 لٹرپانی میں حل کرکے ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو بار سپرے کیا جائے۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ سفید مکھی اور رس چوسنے والے کیڑوں کے موثر انسداد کے لئے کاشتکار کپاس کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور کیڑوں کا حملہ معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مون سون بارشوں کے دوران پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں یا کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں۔کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو توکھیت کے دونوں کناروں پر تقریبا دس فٹ لمبا،چھ فٹ چوڑا اورپانچ فٹ گہرا گڑھا کھود دیں تاکہ بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع کیا جاسکے۔مزید معلومات ورہنمائی کے لئے 0800.17000پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button