بین الاقوامی
20نومبر،بچوں کا عالمی دن، غزہ میں ہر 30 منٹ میں 1 بچہ قتل


غزہ (94 نیوز) غزہ اور لبنان میں جاری بچوں کے قتلِ عام کے دوران اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت غزہ بچوں کے لیے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں ہر 30 منٹ میں ایک بچہ قتل ہو رہا ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 17 ہزار 400 بچے شہید اور ہزاروں لاپتہ ہو چکے ہیں.
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آج غزہ میں قتل ہونےوالے بچوں کا کوئی پرسان نہیں، کیا وہ اس زمین کی مخلوق نہیں، اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کو غیر مسلموں کے بچے تو نظر آجاتے ہیں لیکن مسلمانوں کے بچوں پر انکی کیوں نظر نہیں پڑتی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دن بھی صرف غیر مسلموں کے لئے ہی بنائے گئے ہیں۔



