National

14Recommendations for coronary measures ready after April

Islam Abad (94 news) National Command and Operations Center 14 اپریل کے بعد کورونا کے پیشِ نظر اقدامات کی سفارشات تیار کرلیں، جس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں این سی سی میں پیش کی جانے والی بریفنگ پر مشاورت کی گئی اور قومی رابطہ کمیٹی سے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔

اجلاس میں صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کر لی گئیں، مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علماءکے ساتھ مشاورت سے تیار ہوں گی، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت تمام صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کو علماءسے مشاورت کی ذمے داری سونپی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button