قومی

یونیورسٹی آف لاہور میں کھلم کھلا پیار کا اظہار کرنے والے جوڑے کویونیورسٹی سے نکال دیا گیا

لاہور(94 نیوز) یونیورسٹی آف لاہور میں لڑکے اور لڑکی کو کھلم کھلا محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طالبعلموں کویونیورسٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی آف لاہور میں حدیقہ نامی طالبہ نے شہریار نامی طالب علم سے کھلم کھلا محبت کا اظہار کیا اور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شہر یار کو پھول پیش کیے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ۔وہاں موجود طلباء و طالبات نے ان دونوں کی ویڈیو ز اور تصویریں بھی بنائیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

ان ویڈیوز نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور چیئر مین سینٹ انتخابات کے اہم ترین دن ہونے کے باوجود یہ واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سماجی و مذہبی حلقوں نے اس پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے اور ایسے واقعات روکنے کے لئے حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ والدین بچوں کو تعلیم حاصل کرنے بھیجتے ہیں لیکن وہاں ایسے واقعات ہونا شرمناک ہے۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے ضابطے کی خلاف ورزی پر ان دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔ 

https://twitter.com/i/status/1370068830718980096

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button