قومی

پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری، پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونے والی 35 نشستوں پر ضمنی الیکشن  میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔  الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں  ان میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،  نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، منصور حیات خان،  فواد احمد،  ثنا اللہ خان مستی خیل ،علی نواز اعوان،صداقت علی خان،عطا اللہ،ثنا اللہ خان مستی خیل ،غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ حماد اظہر، آفتاب حسین صدیقی، سید علی حیدر زیدی،شفقت محمود، عامر ڈوگر ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان،عالیہ حمزہ،کنول شوذب،زرتاج گل، سیف الرحمان، عالمگیر خان،علی امین خان، علی زیدی، محمد اسلم خان ،محمد نجیب ہارون کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button