National

Omi Kron began to spread rapidly throughout the Punjab

Lahore (94 news) لاہورسمیت پنجاب بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا، دیگر ویرینٹ کے کورونا کیسز میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پنجاب بھر میں اومی کرون کے سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے، پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا کے 18 thousand 42 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 114 مثبت رہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں یہ شرح 2 فیصد پر جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی میں 4 اور سرگودھا میں 3 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبےمیں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 thousand 960 ہے۔ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2 جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1، 1 ہلاکت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1 Decimal 08 فیصد سے اوپر چلی گئی، 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس موذی وباء کے باعث مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 thousand 933 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 hundred thousand 95 thousand 933 ہو چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button