قومی

وزیراعظم نے کیا کہا ؟ صوبائی وزیرقانون نے استعفی دیدیا

پشاور(94 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر صوبائی وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان نے عہدے سے استعفی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفی  کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانو ن سلطان محمد خان کا استعفی موصول ہوگیا ہے۔

استعفی میں وزیر قانون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بعد میری یہ اخلاقی ڈیوٹی ہے کہ میں اپنے عہدے سے استعفی دوں۔کابینہ کا ممبر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس معاملے میں انصاف کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں سینیٹ انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیرقانون سے استعفی لینے کا حکم دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button