National

Denial of reports of closure of private TV broadcasts

Imrani Circus is showing all the channels, یہ آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے

Islam Abad (94 news) پی ٹی سی ایل نے ایک نجی ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پر تمام چینلز کی نشریات بلا تعطل جاری ہیں، کسی بھی چینل کی نشریات کو بند نہیں کیا گیا۔ یہ افواہ ہے۔ اور جان بوجھ کر افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ جس کا سچائی سے کوئی تعلق نہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے کسی چینل کو نشریات سے نہ روکا ہے، نہ روکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی سرکس تمام چینلز دکھارہے ہیں، یہ آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں، جس میں چینل، پروگرام اور کالم بند ہوں، صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں، ان کی پسلیاں توڑی جائیں یا انہیں گرفتار کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button