قومی

میری گھڑی میری مرضی، بیچوں، جو مرضی کروں، عمران خان

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو مہنگائی کی نہیں، میری گھڑی کی پڑی ہے، میری ذاتی گھڑی ہے بیچوں یا جو مرضی کروں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو جن لوگوں کا پیسہ باہر پڑا ہوا تھا، انہیں فرق نہیں پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا تو کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوگی، ملک پر مسلط 2 خاندانوں نے معیشت تباہ کر دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ سمیت ہر طبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو فکر نہیں پاکستان کدھر جا رہا ہے؟ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے، سلیمان شہباز بھی اب ڈرائی کلین ہوگا،  سب کو معلوم ہے کہ جنرل باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ مقدمات ڈھونڈ رہے ہیں کہ مجھے نا اہل کروایا جائے، اداروں کو ملک کا سوچنا چاہیے، اسی مہینے اسمبلی سے نکل جائیں گے، دسمبر میں ان شاءاللّٰہ ہماری تیاری ہو جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، نیا آرمی چیف آیا ہے ان کو وقت دینا چاہیے ہم نے ان کی بڑی اچھی چیزیں سنی ہیں، جنرل عاصم کی بڑی تعریفیں سنی ہیں وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امر بالمعروف پر چلیں گے ہم ان سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button