قومی

منہاج القرآن کے زیر اہتمام فیصل آباد پریس کلب میں دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کروایا جائے گا، حافظ محمد سعید رضا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن ونظامتِ ای پی ڈی کے زیراہتمام ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس حاجی محمدامین القادری کی صدات میں منعقدہوا۔اجلاس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی ،علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری،علامہ احمد وحید قادری،میاں ریحان مقبول،میاں کاشف محمود،میاں عبدالقادر،ملک غلام حسین،میاں سہیل مقصود،ملک شبیرحسین ایڈووکیٹ، محمدخلیل طاہر،علامہ عزیزالحسن اعوان،محمدانورانجم، محمدشاہدسلیم،محمدارشدمغل،زاہداقبال طاہر،حافظ سرفرازاحمد،میاں ساجدحسین،علامہ اقبال اکرم،غلام محمدقادری،باجی فرحت دلبرقادری،خالدرفیق سندھو، خالد محمودرندھاوا، حافظ رب نوازانجم،حافظ قاسم ابرارودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سے تعلق صرف علم ہی کا نہیں، بلکہ عمل، اخلاق اور فکر کا بھی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیاں قرآن کے نور سے منور کرنا ہوں گی۔انہوں نے بتایاکہ دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس 6جون تا16جون پریس کلب فیصل آبادمیں صبح8بجے تادوپہر2 منعقدہوگا۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیزکورس میںاساتذہ، خواتین اور طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکت کریں گے۔کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button