قومی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا 

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button