آئی جی پنجاب کے نہ ملنے پر سائل نے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی


لاہور (94 نیوز) ایک شخص نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پرآفس کے باہر خود کو آگ لگالی، سائل کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار بھی جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق اصغر سہیل نامی سائل گزشتہ روز صبح سات بجے سے آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے بیٹھا تھا لیکن حسب روایت دربانوں نے شام تک اجازت نہ دی۔ اصغر سہیل نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگالی جس سے وہ اور بچانے کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار جھلس گئے، دونوں زخمیوں کو فوری میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان دونوں کا علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کماہاں کا رہائشی ہے جو گروی مکان میں رہائش پزیر تھا۔ مالک مکان کے بغیر نوٹس گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچاتھا لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی۔



