قومی

مریم نواز کے بیٹے کی برطانیہ میں گرفتاری کا معاملہ سامنے آگیا

لندن (94 نیوز) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے برطانیہ میں اپنی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

جنید صفدر نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گرفتاری کی ویڈیو پر کہنا تھا کہ یہ ویڈیو 2018 کی ہے، جس وقت مجھے پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے حملہ کے نتیجے میں سیلف ڈیفنس میں جوابی کارروائی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کر لیا ہے اور الزام عائد کیا کہ انہیں جعلی ڈگری حاصل پر گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں لندن سے چوری ہونے والے بینٹلے کار کی کراچی سے برآمد گی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

جنید صفدر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ اور پراپیگنڈا ہے اور اب جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے صحافی کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر مزید کچھ کہنا بھی نہیں چاہتا،

جنید صفدر نے کہا کہ میری ڈگری کو جعلی کہنے والے لوگ یونیورسٹی سے رابطہ کر کے کنفرم کر  سکتے ہیں۔ اور جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button