تقریبات/سیمینارزقومی

محکمہ سوشل ویلفئیر اور فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کا اجلاس، خصوصی افراد کی رجسٹریشن وسوشو اکنامک سروے بارے بریفنگ،

ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ وعالم، طیب بھٹی، چئیرمین میاں ندیم احمد، یوسف عدنان و دیگر کی خصوصی شرکت

پراجیکٹ کے ذریعے فیصل آبادکے ہر فرد اور ہر گھرانے کی خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی، ڈائریکٹر خالدہ رفیق

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ایک اجلاس سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میڈم خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میڈم آمنہ عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طیب بھٹی، چیئرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد اور جنرل سیکرٹری یوسف عدنان، چوہدری محمد سلیم، فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، شبانہ رزاق، رفعت سلطانہ، نسرین بخاری، میڈم ریحانہ، شہباز گل، کامران شرف، ارشد انصاری، فرخ بشیر، یونس شہزاد، شوکت سلطان بٹ کے علاوہ نیٹ ورک کی دیگر تمام این جی اوز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے ڈائریکٹر خالدہ رفیق نے خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور حکومت پنجاب کی جانب سے سوشو اکنامک سروے اور رجسٹریشن بارے آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ پروینشل سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ (”پی ایس ای آر”)کے ذریعے سب کا شمارکیا جائیگا۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے فیصل آبادکے ہر فرد اور ہر گھرانے کی خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب میں پہلی بار مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔عوام گھر سے بیٹھ کر آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کسی بھی کمپیوٹر یا اچھے موبائل سے گھر بیٹھے بھی کی جا سکتی ہے۔اگر مستحق افراد رجسٹریشن کے لئے سنٹرز آئیں تو گھرانے کے سربراہ کا شناختی کارڈ،ذاتی شناختی کارڈ،بیوی کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم اورآمدن، زمین/جائیداد، گھر کے افراد کی تفصیل، بنک اکاؤنٹ کی تفصیل ہمراہ لائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 514 سنٹرز قائم اور1297 ڈیٹا انٹری آفیسرز مقررہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں این جی از کے نمائندوں کو بھی خصوصی نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز زیادہ سے زیادہ لوگوں میں اس بارے آگاہی دے، سیمینارز منعقد کرائے تاکہ کوئی بھی گھر، فرد اس سروے سے رہ نہ جائے۔ اس میں بلا تفریق تمام لوگوں کو شامل کیا جائے۔ میڈم آمنہ عالم نے کہا کہ ہم نے این جی اوز کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسکی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے ایپس کے بارے بھی ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی اور بتایا کہ کیسے لوگوں کا ڈیٹا داخل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی، مزہبی، برادری والی تفریق نہیں ہونی چاہئیے۔ کیونکہ اس ملک میں رہنے والے تمام شہری اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ چیئرمین میاں ندیم احمد نے کہا کہ این جی آوز ہر میدان میں حکومت کا ہمیشہ ساتھ دیتی رہی ہیں اور آئیندہ بھی حکومت کا ساتھ دینگی۔ ہمارے ممبران ضلع بھر میں رجسٹریشن کے حوالے سے آپکے ساتھ ہونگے۔ لیکن حکومت بھی این جی آوز کیساتھ تعاون کرے۔ ہماری رجسٹرڈ این جی آوز کی رجسٹریشن کینسل کی جا رہی اور کام کرنے والی این جی آوز کے راستے میں حکومت رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ ہم حکومت کی نمائندگی کرتے۔ لیکن حکومت ہم سے مشکل وقت میں جب کوئی زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات آتیں مدد بھی لیتی۔ یوسف عدنان نے کہا کہ ہم افراد باہم معذوری اور سوشو اکنامک سروے میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button