قومی
ستھرا پنجاب پروگرام، قصبوں اور دیہاتوں میں صفائی کا عمل جاری


فیصل آباد(94 نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دیہی یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت قصبوں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ نے مختلف دیہی یونین کونسل میں صفائی اپریشن کی نگرانی کی اورکہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے اوریونین کونسل کے ہر گاؤں میں نالیوں اور سڑکوں کی صفائی کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولیکشن پوائنٹس پر ویسٹ کو جمع کرکے اسی دن ڈمپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے دیہاتوں کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کی واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں لہذا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔



