قومی

صارفین کی شکایات کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے، ایم ڈی واسا عامر عزیز

فیصل آباد (94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے اور سیوریج مسائل کے جلد حل کے لئے ہمہ تن کوشاں ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر سیوریج کے مسائل مختصر ترین وقت میں حل کئے جارہے ہیں جس کے لئے واسا فیصل ا ٓباد کا مون سون کنٹرول سیل چوبیس گھنٹے فعال ہے جس کے فری ہیلپ لائن نمبر 1334 پر شہری اپنی شکایات کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ صارفین واسا کے ماہانہ بلز اور واجبات کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں تاکہ واسا فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز کو مزید بہتر بنا سکے۔ ایم پی اے ظفراقبال ناگرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے تحت اپنے حلقہ میں سیوریج کے مسائل کے فوری حل کے لئے کام کررہے ہیں۔ واسا فیصل آباد محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کررہا ہے جس پر ایم ڈی واسا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button