National

Partial strike in Faisalabad, clashes between Jamaat-e-Islami and traders, traders divided into groups, many markets remained open

Faisalabad (Mian Nadeem Ahmed 94 news) فیصل آباد میں جماعت اسلامی کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال پر آج بازار جزوی طور پر بند رہے۔ صبح کے وقت تاجر اپنی دکانوں پر موجود رہے اور حالات کا جائزہ لیتے رہے۔ جماعت اسلامی کے کارکن زبردستی دکانیں بند کرواتے رہے۔ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں سہ پہر کے وقت تمام دکانیں کھول دی گئیں، چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان زبردستی دکانیں بند کروانے پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جس پر کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔ دونوں گروپس ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ تاجروں کا ایک گروپ ہڑتال کروانے کی کوشش کرتا رہا جبکہ دوسرا گروپ ہڑتال کو ناکام بنانے اور دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے پر قائل کرتا رہا، تاجر بھی دوحصوں میں بٹے ہوئے دکھائی دئیے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ زبردستی دکانیں بند کروانے سے ہڑتال کامیاب نہیں ہوتی۔ جب تک دکاندار خود اپنی دکانیں بند نہ کریں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار نہیں ہیں اور دکانیں بند کرکے دیہاڑی لگانے والے مزدوروں کو کسی کو خیال نہیں انہوں نے کہا کہ مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر روزی کماتے ہیں انکا خیال نہ جماعت اسلامی کو ہے اور نہ ہی ان تاجروں کو جو ہڑتال کروانے آئے ہیں انکے گھروں میں تو ائیر کنڈیشنر چل رہے اور انکے بچے بھی فاسٹ فوڈز پر پل رہے ہیں لیکن ان کی کسی کو پرواہ نہیں جو ریڑھی چلاتا، جو مزدوری کرتا جو پلے داری کرتا انکا ذمہ دار کون بنے گا۔ تاجروں کے دوسرے گروپ کی جانب سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل اور ناجائز ٹیکس کسی بھی صورت قبول نہیں۔ سرمایہ دار پاکستان سے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں لیکن حکمرانوں کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس انکو اپنی جبی بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں یہ قوم اور ملک کیساتھ مخلص نہیں ہیں۔ کئی مقامات پر زبردستی دکانیں بند کروانے کے واقعات بھی سامنے آئے لیکن جوں ہی دکانیں بند کروانے والے دوسری طرف چلے جاتے دکاندار دوبارہ اپنی دکانیں کھول بیٹھے۔ شام کے وقت تمام بازار کھل گئے لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر تھے۔ دکانیں تو کھل گئیں لیکن دکانوں پر گاہک نہ پہنچ سکے کیونکہ گزشتہ روز کی کال سے لوگوں نے بازاروں کا رخ نہیں کیا اور چھٹی کا عالم رہا۔ آٹھ بازاروں کے علاوہ ستیانہ روڈ جھال خانوآنہ، جڑانوالہ روڈ، جلوی مارکیٹ، جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ مکمل کھلے رہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button