کامرس

عوام پر ایک بار پھرپٹرول بم گرنے کاامکان، وزارت خزانہ حتمی فیصلہ آج کرے گی

اسلام آباد (94 نیوز) پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر 9 روپے تک مہنگی ہونے کاامکان ہے،وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرانے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2تجاویز حکومت کو ارسال کیں ،پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول ساڑھے3، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے4 روپے لٹرمہنگا کیاجائے ،پہلی تجویز میں مٹی کا تیل 2 ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 60 پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری تجویز میں پٹرول 8 روپے ،ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے،دوسری تجویز میں کہاگیا ہے کہ مٹی کا تیل4 ، لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگاکیاجائے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button