عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر پریس کلب کے زیراہتمام گروپ لیڈرشاہد علی اور صدر کلب بلال ڈوگر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر صحافی برادری نے پریس کلب سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی، ریلی کی قیادت گروپ لیڈر و صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز شاہد علی اور صدر پریس کلب سردار محمد بلال ڈوگر نے کی، ریلی میں شریک صحافیوں نے آزادیٔ صحافت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور واضح کیا کہ حقِ اظہار پر قدغنیں ہرگز قبول نہیں، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر اور سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا بابر خان کی شرکت نے اس احتجاج کو مزید تقویت دی جبکہ شہر بھر سے آئے صحافیوں کی بڑی تعداد نے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد علی نے کہا “آزادیٔ صحافت ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا” اور مزید کہا “جو قوتیں سچ کی آواز دبانا چاہتی ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ صحافی کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے”، صدر پریس کلب سردار محمد بلال ڈوگر نے کہا “آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت محض ایک کھوکھلا نعرہ رہ جاتی ہے” اور مزید کہا “ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے”، سینئر صحافی جاوید صدیقی نے کہا “صحافت سچ کی جنگ ہے اور یہ جنگ ہر حال میں جاری رہے گی”، چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر اعجاز نے کہا “آج کا دن ہمیں اتحاد اور جدوجہد کا سبق دیتا ہے، ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا”، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق نے کہا “صحافیوں کا تحفظ دراصل عوام کے حقِ معلومات کا تحفظ ہے”، ریلی میں نائب صدر سردار زاہد محمود ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری عدیل مان، انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول، ایگزیکٹو ممبران منیبہ فاطمہ، ارشد انصاری، سید ذاکر حسین، ملک وحید، سجاد مصطفائی، ابرار حبیبی اور شاہد محمود ملک شوکت تبسم ۔ عبد الرحمن نعیم انصاری سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزادیٔ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول اور پیشہ ورانہ آزادی کے مطالبات درج تھے جبکہ ریلی کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صحافی برادری ہر قسم کی پابندیوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھے گی اور آزادیٔ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



