بین الاقوامی

سوڈان کی فوج آپس میں لڑ پڑی، دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں فائرنگ اور دھماکے

خرطوم (94 نیوز) سوڈان کی فوج کے دو دھڑے آپس میں بھڑ گئے، دارالحکومت میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی گونج میں دونوں جانب سے کامیابیوں کے دعوے کئے جانے لگے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ائیرپورٹ پر دھویں کے بادل دیکھے گئے، دیگر شہروں مروی اور بحری میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

سوڈان کی فوج نے الزام عائد کیا کہ ان کے ہیڈ کوارٹر پر پیرا ملٹری فورس کے اہلکار قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے بتایا کہ پیرا ملٹری کی جانب سے دارالحکومت سمیت مقامات پر  فوجی کیمپوں پر مسلح حملے کئے گئے۔ 

دوسری جانب پیرا ملٹری فورس نے دعویٰ کیا کہ خرطوم ائیرپورٹ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ مروی شہر میں واقع فوجی اڈے پر بھی شدید جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button