بین الاقوامی

امیر ترین بن کرنوجوان کا شادی کیلئے لڑکی کو دھوکا

اترپردیش (94 نیوز) بھارت کی ریاست اترپردیش میں نوجوان نے شادی کی ویب سائٹ پر خود کو بہت زیادہ امیر ترین ظاہر کرنے اور لڑکی کو دھوکہ دینے کے الزام میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظفرنگر میں رہنے والے 26 سالہ وشال نے رشتے کرانے والی ویب سائٹ پر خود کو بہت امیر اور شادی کے لیے لڑکی کی تلاش کرنے والا ظاہر کیا ۔

بھارتی پولیس نے ویب سائٹ پر امیر بن کر خاتون کو دھوکا دینے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے خاتون سے اپنے اور اہلخانہ کے لیے قیمتی موبائل فون کم قیمت پر خریدنے کا کہہ کر رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 3لاکھ سے زائد کا نقصان اٹھانےکے بعد ملزم کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے ویب سائٹ پر کئی قیمتی اور مہنگی گاڑیوں کے علاوہ عالیشان گھر او رفارم ہاؤس کی تصویر لگا کر اسے اپنی ملکیت ظاہر کیا ہوا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملز م گریجویٹ ہے جو ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا تھا،اس نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تاہم اس میں ہونے والے نقصان کے بعد اس نے آسانی سے پیسے کمانےکے لیے خواتین کو دھوکا دے کر امیر بننے کا فیصلہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button